راجپوت پارک،جواں سالہ لڑکی کو محلہ دار اغوا کر کے گاڑی میں فرار ہو گیا
لاہور(کرائم سیل ) شا د با غ کے علاقہ راجپوت پارک سے جواں سالہ لڑکی کو محلے دار اغوا کر کے فرار ہو گیا، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مغوی اور اغوا کار کی تلاش شروع کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ شاد باغ کی حدود راجپوت پارک سے 17 سالہ عائشہ کو اس کے محلہ دارنوجوان منصب نے شام کے اوقات میں بازار جاتے ہوئے اغوا کیا۔ عائشہ گھر سے کام کے سلسلہ میں باہر گئی مگر واپس نہ آئی جس پر گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی تو محلہ کے لڑکوں نے الزام عائد کیا کہ منصب نے عائشہ کو گن پوائنٹ پرگاڑی میں بٹھا یا اور فرار ہو گیا۔