لاہور ہائی کورٹ،بچے ماں کی تحویل میں‘میاں بیوی کو مصالحت کا آخری موقع

لاہور ہائی کورٹ،بچے ماں کی تحویل میں‘میاں بیوی کو مصالحت کا آخری موقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پانچ بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے سپرد کرتے ہوئے میاں بیوی کو مصالحت کا آخری موقع دے دیا،ہمیں ماں کے ساتھ نہیں جانا بچوں کا باپ کے ساتھ لپٹ کر واویلہ ،احاطہ عدالت میں رقت آمیز مناظر سے لوگ آبدیدہ ہو گئے۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے پانچ بچوں کی بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست کیس کی سماعت کی۔
عدالتی حکم پر پسرور کا رہائشی انور اپنے پانچوں بچوں کو لے کر عدالت میں پیش ہوا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ بیوی کا کردار مشکوک ہونے کی بناء پر وہ اپنی بیوی کو ساتھ نہیں رکھ سکتا۔درخواست گزار ثمینہ بی بی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کی جدائی برداشت نہیں کر سکتی،بچوں کی بہتر پرورش کے لئے انہیں میرے حوالے کیا جائے۔دوران سماعت بچوں نے روتے ہوئے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا تاہم عدالت نے بچوں کے جذبات کو دیکھتے ہوئے میاں بیوی کو مصالحت کا آخری موقع دیتے ہوئے بچوں کو عارضی طور پر باپ سے لے کر ماں کے سپرد کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت دو جولائی تک ملتوی کر دی۔کمرہ عدالت سے باہر آتے ہی تمام بچے باپ کے ساتھ لپٹ کر روتے رہے،رقت آمیز مناظر دیکھ کر راہ گیر آبدیدہ ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -