نواب ٹاؤن، دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 22سالہ نوجوان قتل
لاہور(کرائم سیل)نواب ٹاون کے علاقہ میں درینہ دشمنی پر مخالفین نے بائیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ بھجوادی ہے۔پولیس کے مطابق نواب ٹاون کے علاقہ میں بائیس سالہ محمد احمد گھر کی جانب جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے قریبی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے مقتول کی نعش قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش ڈکیتی مزمت اور درینہ دشمنی کے حوالے سے کی جارہی ہیں۔