لیز پر لیاگیاپی آئی اے کاپہلا طیارہ پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لیز پر لیاگیاپی آئی اے کا پہلا طیارہ اے 320اسلام آبادپہنچ گیاجہاں قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کے ڈائریکٹر فلائیٹ آپریشن کیپٹن قاسم حیات نے عملے کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق طیارے میں 180مسافروں کی گنجائش ہے اور اس میں بزنس کلاس بھی موجود ہے جبکہ دوسراطیارہ جولائی اور تیسرا ستمبرمیں پاکستان پہنچ جائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ فرانسیسی ساخت کے طیارے آئرلینڈ کی لیزنگ کمپنی سے لیے گئے ہیں ۔