پشاور طیارہ فائرنگ: پولیس نے خیبرایجنسی اور درہ آدم خیل کی پولیٹیکل انتظامیہ سے رجوع کرلیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ پولیس نے طیارہ فائرنگ کیس میں ملوث شدت پسندوں کی گرفتاری کیلئے خیبرایجنسی اور درہ آدم خیل کی پولیٹیکل انتظامیہ سے رابطہ کرلیاہے اور مطالبہ کیاہے کہ 629اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرکے حوالے کریں ۔ پولیس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرتے ہوئے طیارے پر حملے میں شاہداللہ گروپ ملوث ہے اور کمانڈر شاہد کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقررکرنے کی تجویز بھی دی گئی ۔ پولیس کاکہناتھاکہ شاہدگروپ دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں میں بھی ملوث ہے ، دہشتگردحملے کے بعد قبائلی علاقوں میں فرار ہوئے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔