غرباءکیلئے نقد امداد خوش آئند، ٹیکس نیٹ میں اضافہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیرہے: آئی ایم ایف

غرباءکیلئے نقد امداد خوش آئند، ٹیکس نیٹ میں اضافہ پاکستان کی معاشی ترقی ...
غرباءکیلئے نقد امداد خوش آئند، ٹیکس نیٹ میں اضافہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیرہے: آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں معاشرے کے غریب طبقے کے لیے نقد امدا د کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاہے کہ معیشت کیلئے خطرات موجود ہیں ، ٹیکس بیس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کی ضرورت ہے ، سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری رہنی چاہیے ۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق معیشت کے تیسرے جائزے کے بعد پاکستان کیلئے قرض منظور کرلیا، پاکستان کی مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے تاہم زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لیے مزیدکوشش جاری رکھنی چاہیے ، افراط زرمیں کمی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ، نان پرفارمنگ قرضوں کا مسئلہ حل کرکے مزید بہتری لائی جاسکتی ہے ، پاکستان کا بنکنگ کا شعبہ مالی طورپر مستحکم ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق مائیکرواکنامک صورتحال میں بہتری آرہی ہے ، ٹیکس نیٹ میں اضافہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔

مزید :

بزنس -Headlines -