ضرب عضب: آئی ڈی پیز کیلئے دو ارب روپے جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ’ضرب عضب‘ کے متاثرین کے لیے دو ارب روپے جاری کردیئے ہیں ۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع کے مطابق یہ رقم وزارت خزانہ نے وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر جاری کی جس میں آئی ڈی پیز کے لیے20,000روپے کا رمضان پیکج بھی شامل ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ نقل مکانی کرنیوالے خاندانوں کو پہلے ماہ چالیس ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔