پاکستان کے اہم ایئرپورٹس کی سیکیورٹی فوج کے سپرد

پاکستان کے اہم ایئرپورٹس کی سیکیورٹی فوج کے سپرد
پاکستان کے اہم ایئرپورٹس کی سیکیورٹی فوج کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے چاراہم ایئرپورٹس کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی گئی ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم کاکہناتھاکہ پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ،جعلی ڈگری والے 338اہلکاروں کو فارغ کیا، ایک نیا جہاز بیڑے میں شامل کرلیاگیاجو وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے جبکہ 20مزید طیارے لیے جائیں گے ۔اُنہوں نے بتایاکہ ایئرلائنز دن کے اوقات میں پشاور ایئرپورٹ پر پروازیں لانے کو تیار ہیں ،ملتان سمیت تمام ایئرپورٹس کی سیکیورٹی سے متعلق پاک فوج اور کورکمانڈرز سے بات کی ہے اور سیکیورٹی میں بدستور اضافہ کررہے ہیں تاہم ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد، پشاور ، لاہور اورکراچی کے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی فوج کے سپرد کردی گئی ۔

مزید :

اسلام آباد -