ملائیشیامیں غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی،400پاکستانی ڈی پورٹ
کوالا لمپور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملائشیاءمیں مقیم 400پاکستانی باشندوں کو ڈی پورٹ کردیاگیاہے جبکہ پاکستان نے اپنے باشندوں کو ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد وہاں قیام نہ کرنے اور کام کی تلاش میں جائز طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ کوالا لمپور میں پاکستانی ہائی کمشنر سید حسن رضا نے کہا کہ ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کو ملکی قوانین اور نظام کا احترا کرنا چاہیے، گزشتہ دس ہفتوں میں مجموعی طور پر 400پاکستانی باشندوں کو واپس آبائی ملک بھیجا جاچکا ہے جو ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہاں مقیم تھے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کا عمل ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ۔