ریما خان کا شارٹ کورسز کرنے کا فیصلہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل پر ملازمت نہ ملنے پر اداکارہ ریما خان نے فلم اور ٹی وی پروڈکشن کے شارٹ کورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ جانے کے بعد ریما نے ذاتی پروڈکشن شروع کرنے کی کوشش کی اور چند ڈاکو منٹریز بھی بنائیں جبکہ ایک ایشیائی چینل پر جاب کے لئے بھی اپلائی کیا لیکن انہیں ملازمت نہ مل سکی جس کے بعد انہوں نے اب شارٹ کورسز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریما خان فلم کے سکرپٹ پر بھی کام کررہی ہیں لیکن وہ فلم کب شروع کریں گی ،اس بارے میں وہ کسی کو کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔ یاد رہے کہ ریما خان نے چینل پر ڈائریکٹر کی جاب کے لئے اپلائی کیا تھا۔