عدالت نے اوباما کے اختیارات محدود کردیئے

عدالت نے اوباما کے اختیارات محدود کردیئے
عدالت نے اوباما کے اختیارات محدود کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی سپریم کورٹ نے کانگریس کی ا جازت کے بغیر اعلیٰ عہدوں پر بھرتی کے صدارتی اختیارات محدود کردئیے جبکہ ایوان نمائندگان کے سپیکر جان بوئز نے کہا ہے کہ وہ پانچ طالبان کو رہا کرنے پر باراک اوباما کے خلاف مقدمہ قائم کریں گے۔ امریکی سپریم کورٹ نے اکثریت رائے سے فیصلہ دیا کہ کانگریس کی اجازت کے بغیر صدر باراک اوباما نے محکمہ لیبر میں تین اعلیٰ افسروں کی عارضی بھرتی کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی۔ امریکی قانون کے مطابق اوباما کو عارضی بھرتیوں کیلئے کم از کم سینیٹ سے اجازت لینا لازمی ہوتا ہے۔ اس سے پہلے ایوان نمائندگان کے سپیکر جان بونر نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ صدر باراک اوباما نے مغوی امریکی فوجی بوبرگڈال کی رہائی کے بدلے گوانتا نامو سے پانچ طالبان کو رہا کردیا اور کانگریس سے اجازت نہیں لی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -