تربوز کھائیے، صحت بنائیے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)موٹاپے کا شکا رافراد کو وزن کم کرنے کے لیے کئی جتن کرنے پڑتے ہیں لیکن ماہرین صحت نے اب یہ مسئلہ آسان کردیاہے اور بتایاہے کہ تربوز کھانے سے وزن میں قابل ذکر کمی آتی ہے کیونکہ اس میں شوگر اور کیلوری کی مقدار بھی زیادہ نہیں ہوتی ۔ تفصیلات کے مطابق تربوز میں 95 فیصد پانی کے ساتھ وٹامنز اور معدنی اجزاءبھی پائے جاتے ہیں جس سے ٹھنڈک ملتی ہے اور یہ جسم میں ہونے والی جلن سے بھی راحت دیتا ہے۔ تربوز میں اعلیٰ سطح کا ایسڈ فولک بیٹکاروٹن، پوٹاشیم، وٹامن سی اور اے موجود ہوتے ہیں جو صحت برقرار رکھتے ہیں، اس میں موجود پوٹاشیم جسم سے سوڈیم کو نکالنے کا کام کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے،یہ دل کی بیماری اور کینسر سے بھی بچاتا ہے۔ تربوز میں وٹامن اے ہوتا ہے جو جلد کو صحت مند بنانے میں مدد کرتا ہے، اس سے جلد کا روکھا پن ختم ہوجاتا ہے۔