ٹوئیٹر کے استعمال میں سعودی عرب سرفہرست
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب دنیا میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں کے حوالہ سے سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے جہاں 24 لاکھ افراد ٹوئیٹر استعمال کرتے ہیں۔ عرب سوشل میڈیا کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز پر سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عرب دنیا میں ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں میں 40 فیصد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ مارچ 2014ءتک عرب خطہ میں ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں کی تعداد 57 لاکھ 90 ہزار تھی۔ سروے کے مطابق 55 فیصد افراد نے کاہ کہ وہ حکومت کی سرکاری خدمات کی فراہمی میں سوشل میڈیا کے ڈیزائن اور ڈلیوری نظام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے مصر عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔