آنے والے وقتوں میں مخصوص چوہے گائے جتنے ہو جائیں گے
لندن(نیوزڈیسک) زمین پر انسانی مستقبل کو لاحق خطرات میں ایٹمی ہتھیار ، زلزلے اور گلوبل وارننگ جیسی باتیں اکثر سننے کو ملتی ہیں۔لیکن برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسے تباہی کی نشاندہی کی ہے جس کا تصور بھی رونگٹھے کھڑے کر دے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چوہوں کی کچھ مخصوص نسلیں وقت کے ساتھ جسامت اور قوت مدافعت میں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں اور ایک وقت آئے گا کہ یہ چوہے گائے کے برابر جسامت کے ہو جائیں گے اور ان پر کسے قسم کی دواﺅں اور زہر کا اثر نہ ہوگا اور ان کی آبادی بھی انسان وں سے کہیں زیادہ ہو جائیگی ۔برطانیہ کی ہڈرز فیلڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اس وقت تقریباً 7کروڑ ایسے چوہے پائے جاتے ہیں کہ جن میں جسمانی نمو کی غیر معمولی صلاحیت پائی جاتی ہے اور برطانیہ کے بعض علاقوں میں بلیوں اور لومڑیوں کے سائز کے چوہے دیکھے گئے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس نسل پر قابو نہ پایا گیا تو ان کی آنے والی نسلیں بڑی سے بڑی جسامت کی کی مالک ہونگی اور بلآخر یہ گائے کے سائز کے ہو جائیں گے اورانسانوں کی آبادی ان کے مقابلے ایک تیہائی رہ جائے گی ۔سائنسدانوں نے اس وقت پائے جانے والے چوہوں میں بھی زہراور دواﺅں کے خلاف مدافعت کا انکشاف کیا ہے۔