امریکی صدر کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر باراک اوبامہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کے آغاز پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ وہ وہائٹ ہاﺅس میں روایتی افطار ڈنر کے منتظر ہیں۔وہائٹ ہاﺅس سے جاری ایک بیان میں اوبامہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک امن،انصاف اور مساوات کا درس دیتا ہے۔رمضان کا مہینہ یہ بھی سکھاتا ہے کہ بے کسوں اور غریبوں کی مدد کی جائے،ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی وہائٹ ہاﺅس مسلمانوں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام ہو گا۔