بنگلہ دیش اور بھارت میں یکم رمضان پیر کوہوگی ، سعودی عرب اور یورپی ممالک کے مسلمان کل روزہ رکھیں گے

بنگلہ دیش اور بھارت میں یکم رمضان پیر کوہوگی ، سعودی عرب اور یورپی ممالک کے ...
بنگلہ دیش اور بھارت میں یکم رمضان پیر کوہوگی ، سعودی عرب اور یورپی ممالک کے مسلمان کل روزہ رکھیں گے
کیپشن: ramzan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ ، نئی دہلی ، ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیش اور بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا،یکم رمضان المبارک پیر کوہوگی جبکہ سعودی عرب اور یورپی ممالک کے مسلمان کل روزہ رکھیں گے۔ بنگلہ دیشی حکومت نے آج چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیاہے اور کہا ہے کہ یکم رمضان المبارک پیر کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری اعلامیئے کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے مرکزی رویت ہلال کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ سمیت کسی بھی شہر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔بھارت میںرمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی اجلاس جامعہ مسجد نئی دہلی میں ہوا ، اجلاس کے بعد ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔دوسری جانب سعودی عرب سمیت عرب امارات اور یورپی ممالک میں اہل اسلام کل روزہ رکھیں گے ، یکم رمضان پر مغربی ممالک میں بھی مساجد کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو گئیں ہیں ، اہل اسلام نے جوش و خروش کے ساتھ اس رمضان کی پہلی تراویح ادا کیں ۔مصر، کویت ، جاپان ، ملائیشیا ، انڈونیشیا ، اردن اور آسٹریلیا میں بھی کل یکم رمضان المبارک ہوگی ۔