کراچی ائیر پورٹ پر مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

کراچی ائیر پورٹ پر مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ
کراچی ائیر پورٹ پر مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سول ایوی ایشن نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمسافر کے ساتھ صرف ایک شخص کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مسافروں کو ائیر پورٹ سے لینے اور رخصت کرنے آنیوالوں میں سے صرف ایک شخص کو ائیر پورٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی اور اس پابندی کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔سول ایوی ایشن کےمطابق پابندی سیکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر دہشتگردوں کے حملے اور پشاور میں پی آئی اے کی پرواز پر دوران لینڈنگ فائرنگ سے مسافرخاتون کے جاں بحق ہونے اور فلائٹ سٹیوارڈ کے زخمی ہونے کے بعدسے ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر سیکیورٹی سخت کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

مزید :

کراچی -