باجوڑ ایجنسی کے علماءکا سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنے کا اعلان

باجوڑ ایجنسی کے علماءکا سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنے کا اعلان
باجوڑ ایجنسی کے علماءکا سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنے کا اعلان
کیپشن: bajor

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)باجوڑ ایجنسی کے علماءنے سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے مقامی علما ئے کرام کا اجلاس مسجد سیوئی میں ہوا ، اجلاس کی صدارت مفتی سید نورنے کی، اجلاس میں مقامی علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کے بعد شرکاءنے کل سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنے کا اعلان کر دیا۔ باجوڑ کے علما ءکے اعلان کے مطابق کل تحصیل ماموند اورناوگئی میں پہلا روزہ رکھا جائے گا جس کے بعد باجوڑ کے رہائشیوں نے نماز تراویح بھی ادا کر لیں ہیں ۔

مزید :

باجوڑ -