ٹوئیٹر بھی جیوکے خلاف ہوگیا

ٹوئیٹر بھی جیوکے خلاف ہوگیا
ٹوئیٹر بھی جیوکے خلاف ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا گروپ ٹوئیٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے چند مخصوص لوگوں (پروفائل) کی جانب سے خاص قسم کا ایک ہی طرح کانفرت پر مبنی مواد ٹویٹ کیا جارہا تھا جس میں پاکستانی سیاسی پارٹی اور ٹی وی اینکر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جب گروپ نے اس کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ یہ پروفائلز آپس میں مل کر اور ایک ہی آئی پی ایڈریس سے نفرت انگیز مواد پھیلارہے تھے۔ ٹوئیٹر کا کہنا ہے کہ یہ تمام پروفائلز بند کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جب تحقیقات کی گئیں تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ تمام لوگ ایک سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف اور ٹی وی اینکر مبشر لقمان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ کررہے تھے۔ جو پروفائلز یا لاگ ان جو ٹوئیٹر نے بند کئے ہیں اس قدر مضحکہ خیز ہیں کہ آپ کو جان کر حیرت ہوگی۔ مثال کے طور پر ایک لاگ ان ”لقمان چاچا“ اور ”کھرا جھوٹ“ سے نام کے ساتھ کچھ ایسی ٹویٹ کی گئیں جو کہ مبشر لقمان اور پی ٹی آئی کا مذاق اڑاتی ہیں۔مخصوص لوگوں نے ان ٹویٹ کو دوسروں تک پہنچانے میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک معروف میڈیا گروپ کی ایماءپر یہ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو ٹی وی کی انتہائی اہم شخصیت کے کہنے پر یہ پروفائلز بنا کر ہیکرز اور نیٹ استعمال کرنے والوں کی ٹیم بنائی گئی جس نے یہ کام انجام دیا۔ تاہم ٹویئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام ایسے اکاﺅنٹ بند کردئیے ہیں جن سے نفرت انگیز پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

مزید :

قومی -