سعودی علماءکا داخلہ بند کرو، بھارتی خفیہ ایجنسی کا حکومت کو مشورہ

سعودی علماءکا داخلہ بند کرو، بھارتی خفیہ ایجنسی کا حکومت کو مشورہ
سعودی علماءکا داخلہ بند کرو، بھارتی خفیہ ایجنسی کا حکومت کو مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مخصوص فرقے سے تعلق رکھنے والے علماءہر سال ہزاروں کی تعداد میں بھارت کے دورے کررہے ہیں اور ان کی اکثریت سعودی عرب سے آتی ہے۔ انٹیلی جنس بیورو (IB) نے اپنی رپوٹوں میں کہا ہے کہ صرف 2013 میں تقریباً 25000 علماءبھارت میں تبلیغی مقاصد کیلئے آئے۔ ان کا تعلق 20 مختلف ممالک سے بتایا گیا ہے لیکن رپوٹوں کے مطابق ان کی بھاری اکثریت سعودی عرب سے آتی ہے۔ آئی بی کا کہنا ہے کہ یہ علماءبھارت میں لاکھوں کی تعداد میں اکٹھے ہونے والے مجموں سے خطاب کرتے ہیں، اپنے مخصوص نظریات کا پرچار کرتے ہیں اور بھارت کے مسلمانوں کے اکثریتی اور امن پسند نظریات کے برعکس شدت پسند نظریات اور نظام کی تعلیم دیتے ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان علماءکی زیادہ تر سرگرمیاں ریاست اتر پردیش، راجھستان، چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، کیرالہ، بہار، مہاراشٹرا اور جھاڑکھنڈ میں جارہی ہیں۔