مظاہرین کو کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ
لندن (نیوز ڈیسک) مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اکثر پانی کا استعمال کرتی ہے جس کی انتہائی تیز اور طاقتور بوچھاڑ لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کردیتی ہے لیکن لندن کی پولیس اسے کافی نہین سمجھتی اور مطالبہ کررہی ہے کہ اس پانی میں الٹراوائلٹ رنگ ڈال دیا جائے تاکہ مظاہرین پر پکا پکا نشان لگ جائے اور بعد میں اُن کی پہچان کی جاسکے۔ الٹراوائلٹ رنگ کی یہ خاصیت ہے کہ یہ عام روشنی میں نظر نہیں آتا لیکن مخصوص الٹراوائلٹ روشنی ڈالنے پر نمایاں ہوجاتا ہے۔ پولیس کا اصرار ہے کہ نئی خریدی گئی تین عدد پانی کی توپوں میں الٹراوائلٹ رنگ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ جب مظاہرین پر پانی کی بوچھاڑ کی جائے تو انہیں مستقل طور پر یہ رنگ لگ جائے عام حالات میں تو یہ رنگ نظر نہیں آئے گا لیکن پولیس بوقت ضرورت مخصوص روشنی ڈال کر مظاہروں میں حصہ لینے والوں کی شناخت کرسکے گی۔ حکومت اسی متنازعہ منصوبہ کی اجازت دینے یا نہ دینے کے متعلق غور کررہی ہے۔