کھلونا ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، پائلٹ ہلاک

کھلونا ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، پائلٹ ہلاک
کھلونا ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، پائلٹ ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک نوجوان اپنے ریموٹ کنٹرول ہیلی کاپٹر کے ساتھ کرتب کررہا تھا کہ بظاہر کھلونا نظر آنے والا یہ ہیلی کاپٹر قابو سے باہر ہوکر اس کے سر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اسے سر اور گلے پر گہرے زخم آئے اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ انیس سالہ رومن پروزیک کا تعلق نیویارک کے علاوے پروکلین سے تھا اور حادثے کے وقت وہ ایک پارک میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہا تھا۔ ہیلی کاپٹر کو ریموٹ کنٹرول کرتے ہوئے وہ اسے اپنے بہت قریب اڑارہا تھا کہ اچانک کنٹرول سے باہر ہوکر ہیلی کاپٹر اس کے سر کی طرف بڑھا اور تیزی سے گھومتے ہوئے پروں نے اس کی کھوپڑی کا ایک حصہ علیحدہ کردیا جبکہ گردن پر بھی گہرا زخم آیا۔ ہیلی کاپٹر کے پروں کی لمبائی پانچ فٹ سے زائد تھی اور وہ فی منٹ 2000 چکروں کی رفتار سے گھوم رہے تھے۔ حادثے کے وقت نوجوان کا والد بھی قریب ہی موجود تھا اور اس کے سامنے ہی اُس کا بیٹا تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔ رومن بچپن سے ہی ریموٹ کنٹرول ہیلی کاپٹر اڑانے کا شوقین تھا اور اس کام میں بہت مہارت رکھتا تھا۔ وہ فن کی متعدد ویڈیوز یوٹیوب پر بھی بھیج چکا تھا۔