ترکی میں ہفتے کو پہلا روزہ رکھا گیا

ترکی میں ہفتے کو پہلا روزہ رکھا گیا
ترکی میں ہفتے کو پہلا روزہ رکھا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اسلم بھٹی) ترکی میں ماہ رمضان کا آغاز ہو گیا ہے اور ہفتہ کو ملک بھر میں پہلا روزہ رکھا گیا۔جمعہ کو ترکی میں چاند نظر آگیا تھا جس پر لوگوں نے جمعہ کی شب تراویح پڑھی اور ہفتہ کو روزہ رکھا۔عام طور پر ترکی اور سعودی عرب میں رمضان اور عید اکٹھی شروع ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ چاند پہلے نظر آ جانے کی وجہ سے سعودی عرب سے بھی پہلے ترکی میں رمضان کا آغاز ہو گیا ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ ترکی میں عید بھی سعودی عرب سے ایک روز قبل ہو گی۔