نمکیاتی روشنی کے کمالات

نمکیاتی روشنی کے کمالات
نمکیاتی روشنی کے کمالات

  

انسانی زندگی میں روشنی کی اہمیت اورافادیت زیادہ ہوتی ہے خواہ یہ روشنی مصنوعی ہو یا قدرتی انسان کے خیالات اس کی سوچ اور زندگی میں رنگ اسی روشنی سے پیدا ہوتے ہیں ۔ چاہے یہ روشنی مصنوعی طریقے سے ہی حاصل کیوں نہ کی گئی ہو۔ روشنی سے جسم و جاں کی صحت برقرار رہتی ہے اور دوسرے اجزائے ساتھ مل کر گہرے اثرات چھوڑتی ہے۔ روشنی بذات خود مختلف اشکال میں جراثیم کش واقع ہوتی ہے۔جدید دور میں سائنسی ترقی اور نئی ایجادات کے سبب روشنی کا حصول آسان ہو گیا ہے۔ آج تقریباً ہر بڑے شہر اور علاقے مصنوعی روشنی سے مستقید ہو رہے ہیں ۔گھروں میں بھی مصنوعی روشنی ضروری سمجھی جاتی ہے جس کے لئے ٹیوب لائٹس، بلب اور لیمپ وغیرہ استعمال کئے جارہے ہیں ۔سائنسدان ہر دور میں ایک ہی موضوع کے حوالے سے نئی تحقیقات کرتے رہتے ہیں جن کا مقصد لوگوں کو مزید سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے ۔ایسی ہی ایک سائنسی ایجاد سالٹ اوریم لیمپ کی ہے جو انسانی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے تیارکئے جاتے ہیں۔مغربی ممالک میں ان کا استعمال عرصہ دراز سے کیا جارہا ہے لیکن اب پاکستان میں بھی انکے استعمال پر زور دیا جارہا ہے۔یہ جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہے۔

وہ تمام افراد جو اپنی صحت کا خیال رکھتے ہیں یا اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور جراثیم سے پاک کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں ان کے لئے سالٹ اور ریم لیمپ نہایت مفید ہوتے ہیں۔ بجلی سے چلنے والی دیگراشیاء کی نسبت اورلیم سالٹ لیمپ زیادہ کار آمد ہوتے ہیں کیونکہ یہ بجلی کے بغیر بھی قدرتی فوائد کا ذریعہ بنتے ہیں۔

نمک کے کرسٹل سے تیارکئے جانیوالے ان لیمپوں کو اگر چلایا جائے تو ان کارنگ سرخی مائل ہو گا جو بعد میں ہلکا نارنجی ہو جائے گا جس کے سبب کمریکی فضا میں تبدیلی کا احساس پیدا ہونے لگے گا۔ یہ لیمپ محض آرٹ کا نمونہ یاڈیکوریشن کے طور پر ہی استعمال نہیں ہوتے بلکہ ہماری صحت کی بہتری کے لئے بھی مفید ہیں۔سائنسی تحقیق کے نتائج سے واضح ہو گیا ہے کہ یہ لمیپ منفی آئنیز کی تعداد کو300فیصد تک بڑھا سکتے ہیں اور یہ دھول،گرد ،دھواں کم کرنے،فضاء کو صاف کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ہم میں سے بہت کم لوگ منفی آئین کے فوائد سے آشنا ہیں اس لئے یہ شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے کہ سالٹ اور یم لیمپ کا استعمال کہاں اور کن جگہوں پر کیا جا سکتا ہے۔

کمرے کی سجاوٹ:۔اوریم سالٹ لیمپ کمرے کی شان بڑھانے اور جراثیم سے پاک فضاء اور ماحول فراہم کرتا ہے جو قدرتی طریقے سے Ionizedالیکٹران فراہم کرتا ہے۔

آفس میں استعمال:۔کام کے دوران اوریم سالٹ لیمپ کی آپ کو ڈپریشن اور تھکاوٹ سے نجات دلائے گی اور آپ تازہ دم اور مطمئن ہو کر اپنی کارکردگی بہتر طور پر دکھا سکیں گے۔

اپنی کار میں استعمال کریں:۔تحقیق کاروں کے مطابق اگر ڈرائیونگ کرنے والے افراد اسے اپنی گاڑی میں رکھیں تو اس کی موجودگی سے سفر آرام دہ ہو جائے گا اور آپ فریش رہیں گے۔

مساج روم:۔کسی بھی مساج روم میں اوریم سالٹ لیمپ کی موجودگی فضا کو پر سکون بنانے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔

ہسپتال:۔مریض کے بیڈ کے ساتھ سالٹ لیمپ رکھنے سے جلد صحت یابی ممکن ہو جاتی ہے کیونکہ یہhealth Practitione کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

کمپیوٹر روم:۔کمپیوٹر کا استعمال تقریباً ہرفرد کی ضرورت بن گیا ہے۔ آپ کے کمپیوٹر روم میں موجود اوریم سالٹ لیمپ ای ایم ایف Electro Magnetic Pollutionسے ہونے والی تھکاوٹ کو کم کرتا اور مانیٹر سے خارج ہونے والیRadiationکے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔اس کے علاوہ بچوں کے کمرہ، مراقبہ کی جگہ، Indoor Gardensمیں بھی اس لیمپ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اوریم سالٹ لیمپ ایک فزیشن:۔اوریم سالٹ لیمپ ایک قدرتی معالج کے طورپر کام کرتا ہے جو آپ کو اور آپ کے گھر کی فضاء کو جراثیم سے پاک اور فوائد پہنچانے کاذریعہ ہے۔دمہ کی شدت میں کمی اور نظام تنفس کے امراض میں بطور معالج اپنا کردار ادا کرتا ہے۔جوڑوں کے درد میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔ اعصابی سردی کی حساسیت میں کمی پیداہوتی ہے۔

۔

نوٹ: روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والے بلاگز لکھاری کا ذاتی نقطہ نظر ہیں۔ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

بلاگ -