بلاول آج شہید بی بی کے فلسفے کی روح کے مطابق انقلابی منشورپیش کرینگے:آصف زرداری

بلاول آج شہید بی بی کے فلسفے کی روح کے مطابق انقلابی منشورپیش کرینگے:آصف ...
بلاول آج شہید بی بی کے فلسفے کی روح کے مطابق انقلابی منشورپیش کرینگے:آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج انقلابی منشورپیش کرینگے۔پیپلزپارٹی کا منشورشہید بی بی کے فلسفے کی روح کے مطابق ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد عوام کے روشن مستقبل کے لیے ہے۔شہید بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہمارا مشن ہے۔بھٹوشہید اورعوام کے درمیان محبت کارشتہ تاقیامت رہےگا۔عوام پر جان قربان کرنا صرف بھٹوزکی تاریخ ہے۔غریب کوخوشحال کرکے شہید بھٹو کے سامنے سر خرو ہونگے۔عوام کی طاقت سے انتخابات جیتیں گے۔بلاول بھٹو زرداری آج انقلابی منشورپیش کرینگے۔پیپلزپارٹی کا منشورشہید بی بی کی فلسفے کی روح کے مطابق ہے۔

مزید :

قومی -