بھارت بارودی سرنگ پھٹنے سے 6پولیس اہلکار ہلاک 4زخمی

بھارت بارودی سرنگ پھٹنے سے 6پولیس اہلکار ہلاک 4زخمی
بھارت بارودی سرنگ پھٹنے سے 6پولیس اہلکار ہلاک 4زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(یو این پی)بھارت میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم 6پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ رانچی سے250 کلو میٹر کے فاصلے پر ضلع گارہوا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کا نشانہ ایک پولیس کی گاڑی بنی جسکے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار اہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ نکسل باغیوں نے بچھائی رکھی تھی ۔