ٹیکساس میں مٹی کے طوفان نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ،ٹریفک کی روانی متاثر ،نظام زندگی درہم برہم 

ٹیکساس میں مٹی کے طوفان نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ،ٹریفک کی روانی متاثر ،نظام ...
ٹیکساس میں مٹی کے طوفان نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ،ٹریفک کی روانی متاثر ،نظام زندگی درہم برہم 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹیکساس (یواین پی)موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ لوگوں کوخوفزدہ بھی کردیتی ہے۔امریکامیں موسم کی ایسی سختی اس وقت دیکھی گئی جب اچانک مٹی کا طوفان امڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ٹاون Lubbockمیں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی