پاکستان میں خود کو کبھی غیر محفوظ تصور نہیں کیا،بہت پیار ملا: مکی آرتھر

پاکستان میں خود کو کبھی غیر محفوظ تصور نہیں کیا،بہت پیار ملا: مکی آرتھر
پاکستان میں خود کو کبھی غیر محفوظ تصور نہیں کیا،بہت پیار ملا: مکی آرتھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے این این ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ انہوں نے خود کو پاکستان میں کبھی غیر محفوظ تصور نہیں کیا بلکہ انہیں یہاں بہت پیار ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ یہاں کے کلچر سے بہت متاثر ہوئے جس میں ایک دوسرے کی بہت عزت کی جاتی ہے، کھلاڑی بڑوں کی عزت کرتے ہیں اور یہ سب کچھ میرے کلچر سے ذرا مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے اقدار اور اخلاق بہترین ہیں اور وہ اسے انجوائے کرتے ہیں۔لاہور کی تعریف کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ لاہور مختلف ثقافتوں والا شہر ہے جہاں اچھے ریسٹورینٹس اور کھانے ہیں اور خاص طور پر بریانی جو وہ کھلاڑیوں کو زیادہ کھانے نہیں دیتے کیوں کہ یہ سکن کے لیے اچھی نہیں۔

مزید :

کھیل -