فیفا: سویڈن نے میکسیکو کو 0-3 سے ہرا دیا، سربیاکو برازیل سے دوگول سے شکست

فیفا: سویڈن نے میکسیکو کو 0-3 سے ہرا دیا، سربیاکو برازیل سے دوگول سے شکست
فیفا: سویڈن نے میکسیکو کو 0-3 سے ہرا دیا، سربیاکو برازیل سے دوگول سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایکاٹرنبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) فٹبال ورلڈ کپ میں سویڈن نے میکسیکو کو 0-3 سے شکست دے کر گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا جب کہ جرمنی کی شکست کے بعد میکسیکو کی ٹیم دوسرے راﺅنڈ میں رسائی پانے میں کامیاب ہو گئی جبکہ سربیا اور برازیل کے درمیان میچ میں برازیل نے سربیا کودوگول سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق روس کے شہر ایکاٹرنبرگ میں سویڈن اور میکسیکو کے درمیان کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی تاہم وقفے کے 5 منٹ بعد ہی لوڈوگ آگسٹنسن نے خوبصورت گول کرتے ہوئے سویڈن کو برتری دلا دی۔62 ویں منٹ میں اینڈریاز گرانکوسٹ نے پنالٹی کو کارآمد بناتے ہوئے مجموعہ 0-2 کر دیا جب کہ74 ویں منٹ میں میکسیکو کو اس وقت ایک اور دھچکہ لگا جب ایڈسن الواریز نے اون گول کرتے ہوئے سویڈن کی برتری 0-3 کر دی۔سویڈن نے اس فتح کے ساتھ پول ایف میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی جبکہ جرمنی کی شکست کے بعد میکسیکو کی ٹیم بھی دوسرے راﺅنڈ میں رسائی پانے میں کامیاب رہی جبکہ اسی گروپ کے تیسرے میچ میں سربیاکو برازیل کے ہاتھوں دہ گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

کھیل -