کراچی کو پانی دینے والے پہلے صاف پانی کمپنی کا حساب دیں،تمکین آفتاب

کراچی کو پانی دینے والے پہلے صاف پانی کمپنی کا حساب دیں،تمکین آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری صوبائی اسمبلی کی امیدوار تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ کراچی کو صاف پانی فراہم کرنے والے پنجاب کی صاف پانی کمپنی کا پہلے حساب دیں،ن لیگ نے ملک کو بحرانوں اور قرضوں کے سوا کچھ نہیں دیا،ترقی کے دعوے صرف اشتہاری مہم تک ہی محدود رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک میٹنگ سے میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا اب پنجاب کے عوام کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے اور ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے گروپ کو مستردکر نا ہو گا۔

انہوں نے کہا جو لوگ پاکستان اور پاکستان کے عوام کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ان کو ووٹ دیا جائے ۔
تمکین آفتاب