سابق ناظم طارق ثناء باجوہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے

سابق ناظم طارق ثناء باجوہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے

لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور سے سابق ٹاؤن ناظم داتا گنج بخش ٹاؤن طارق ثناء باجوہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں انہوں نے اپنی شمولیت کا اعلان گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات میں کیا طارق ثناء باجوہ نے اپنی بلدیاتی سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے کیا جس کے بعد انہوں نے سابق آمر ضیاء الحق کے غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا بعدازاں وہ مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے اور اب ایک طویل عرصے کے بعد انہوں نے اپنی سیاسی ہمدردیاں مسلم لیگ ن سے منسلک کرلی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4