یوسی پی کے زیراہتمام تین روزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس آج سے شروع ہوگی

یوسی پی کے زیراہتمام تین روزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس آج سے شروع ہوگی

لاہور(پ ر) ٰفیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیزیونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام تین روزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کا انعقاد آج) 28جون )سے ہورہا ہے۔کانفرنس28 سے 30جون تک یونیورسٹی کیمپس میں ہوگی ۔چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین صبح ساڑھے نو بجے بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔جرمن سفیرمارٹن کوبلرافتتاحی تقریب میں گیسٹ آف آنر ہوں گے۔ بین الاقوامی کانفرنس میں معروف ملکی و بین الاقوامی سکالرز، سینئرصحافی اور بڑی تعداد میں طلباوطالبات شریک ہوں گے۔ یوسی پی کے پرو ریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر اللہ بھی کانفرنس میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4