ایک شام کی بارش نے حکمرانوں کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے،امیر العظیم

ایک شام کی بارش نے حکمرانوں کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے،امیر العظیم

لاہور (پ ر ) ایک شام کی بارش نے حکمرانوں کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ عوام پانی، بجلی اور سیوریج کے ہاتھوں رات بھر بے حال ہوگئے۔ سابق ارکان اسمبلی حلقے میں ایک قبرستان بھی نہ بنا سکے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان اور ایم ایم اے کے امیدوار امیر العظیم نے اعوان ٹاؤن کے معززین کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا۔امیر العظیم نے کہا کہ این اے 135 میں نئی آبادیوں کے باعث سکول، کالج، پانی، سیوریج اور ہسپتالوں کی شدید ضرورت تھی لیکن سابق نمائندے عوامی مسائل سے بے پروا ہو کر لوٹ مار کرتے رہے۔امیر العظیم نے کہا کہ مفاد پرست عناصر اپنی برادری تک کو بھول کر شاہی طبقہ بن گیا ہے ۔

جن کا رہن سہن جاگیر نما محلات، بڑی گاڑیاں اور پرائیویٹ محافظوں کا لاؤ لشکر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4