پن بجلی منصوبوں کے 558ارب کی صارفین سے وصولی قابل مذمت ہے،مہرین

پن بجلی منصوبوں کے 558ارب کی صارفین سے وصولی قابل مذمت ہے،مہرین

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پن بجلی کے منصوبوں کے 558ارب روپے کے اضافی اخراجات عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے ، عوام پہلے ہی مشکلات کاشکار ہیں اوراب ان پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے ،ایک درجن سے زائد منصوبے تعمیر کرنے کے فیصلہ پر عمل نہ ہوسکا اور اب عوام کو اس کی سزا دی جارہی ہے ، سابق حکومت کے دور میں کئے گئے غیر مقبول فیصلوں کے ذمہ دار عوام نہیں ہیں۔

،اضافی اخراجات عوام سے وصول کرنے کا معاملہ موخر کیا جائے اور اس حوالے سے ایسی حکومت عملی مرتب کی جائے کہ عوام پر یہ بوجھ نہ پڑے ، عوام پر بوجھ ڈالنے سے وہ مزید مشکلات کا شکار ہوجائیں گے،عوام کے لئے سہولتیں پیدا نہ نہیں ہوسکتیں تو ان کے لئے مسائل بھی پیدا نہ کئے جائیں

مزید : میٹروپولیٹن 4