بلدیاتی نمائندوں کو انتخابی مہم میں شرکت سے روکنا خوش آئند ہے ،کامران سیف

بلدیاتی نمائندوں کو انتخابی مہم میں شرکت سے روکنا خوش آئند ہے ،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی نمائندوں کو انتخابی مہم میں شرکت سے روکنے کے نوٹیفیکشن کو خوش آئند قرا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہم سلم لیگ کے سینئر رہنما پرویز الہٰی بھی انتخابا ت سے قبل بلدیاتی اداروں کی عدم معطلی پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں ۔

کیونکہ بلدیاتی ادارے اور ان کے سربراہ سیاسی وابستگی کی بناء پر بلدیاتی وسائل کو الیکشن مہم میں استعمال کررہے تھے۔

اور مختلف بلدیاتی سربراہان کی جانب سے چند یوم پہلے مریم نواز کو سونے کے تاج بھی پہنائے گئے تھے۔

اور ان سیاسی جلسوں میں بلدیاتی وسائل کا بے دریغ استعما ل ہوا تھا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ اب جبکہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے اس لیے الیکشن کمیشن عام انتخابات کے انعقاد تک بلدیاتی اداروں کو معطل کرکے صاف و شفاف الیکشن کی راہیں ہموار کریں ۔تاکہ کوئی بھی شخص ان الیکشن میں اثرورسوخ استعمال نہ کرسکے۔