شہباز شریف اہل کراچی کو جھوٹے نعروں ‘سے بہلاکر ووٹ نہیں لے سکتے،اشرف بھٹی

شہباز شریف اہل کراچی کو جھوٹے نعروں ‘سے بہلاکر ووٹ نہیں لے سکتے،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کراچی کے عوام کو جھوٹے نعروں ‘دعوں وعدوں اور بہلا پھسلا کر ان سے ووٹ نہیں لے سکتے شہباز شریت بتائیں کہ وہ تو اپنی تیس سالہ حکمرانی میں پنجاب تو دور صرف لاہور کی عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں کر سکے وہ کراچی کو کیا پانی دیں گے ان کی ناک کے نیچے بننے والی 56کمپنیوں میں جو کروڑوں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے اس کے کیس ملک کی اعلی عدلیہ میں بھی چل رہی ہے۔

اور نیب بھی اس کی تحقیقات کررہا ہے ۔ان کا کراچی کا دورہ ایک ناکام ترین دورہ رہا ، کراچی کی عوام نے شہباز شریف کو مسترد کر دیا ہے۔

اور انہیں الیکشن میں عبرت ناک شکست سے کوئی نہیں بچا سکتا ملک کو ان کے لاہور جیسے نام نہاد پیرس نہیں انصاف اور کرپشن سے پاک ملک کی ضرورت ہے، شہباز شریف اہل کراچی کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر گمراہ کر رہے ہیں ملک کو لوٹنے اور برباد کرنے والے آج پھر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوا ز لیگ لاکھ جتن کر لے اب اس کی دال نہیں گلے گی اور پیپلز پارٹی اب وفاق اور پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی حکومتیں تشکیل دے گی عوام 25 جولائی کو بلاول بھٹو کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4