تحریک انصاف یونین کونسل سطح پر مستحکم ہو رہی ہے،راجہ شہزاد حسین

تحریک انصاف یونین کونسل سطح پر مستحکم ہو رہی ہے،راجہ شہزاد حسین

لاہور( سٹی رپورٹر ) تحریک انصاف کے رہنما اورممبر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5 راجہ شہزاد حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف یونین کونسل کی سطح تک مستحکم ہو رہی ہے اس کے لئے تحریک انصاف کی قیادت اور کارکن بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روایتی حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے۔

جس کے برائے راست اثرات عوام پر ہو رہے ہیں اُن کا معیار زندگی دن بدن پستی کی جانب جا رہا ہے عوام کرپشن کا خاتمہ اور حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے طرزِ حکمرانی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں ق کے جوش و جذبے میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ حکمرانوں کو تحریک انصاف کی عوام میں مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی

راجہ شہزاد

مزید : میٹروپولیٹن 4