پاکستان کا موجودہ سیاسی کلچر لوٹا کریسی پر قائم ہے ،ذکر اللہ مجاہد

پاکستان کا موجودہ سیاسی کلچر لوٹا کریسی پر قائم ہے ،ذکر اللہ مجاہد

لاہور ( پ ر ) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کا موجودہ سیاسی کلچر لوٹا کریسی اور خرید و فروخت کے اوپر قائم ہے اس سے چھٹکارا پانا پوری قوم کی ضرورت بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزانہوں نے پی پی 147 میں کارنر میٹنگ میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنر میٹنگ میں انچارچ سیاسی کمیٹی و نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ، امیر علاقہ شمالی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمد شوکت ، قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور ملک محمد الیاس ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ بدترین معاشی حالات اور قومی اداروں کی زبوحالی کا سب سے بڑا سبب لوٹ مار کا کلچر اور کرپشن ہے ۔ ملک میں حقیقی تبدیلی تب تک نہیں آئے گی جب تک قوم ووٹ کی طاقت سے دیانتدار قیادت کو ایوانوں تک نہیں پہنچا دیتی ۔

ذکر اللہ

مجاہد نے میٹنگ میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی اور گلی ، محلے اور عوامی حلقہ جات میں ڈور ٹو ڈور مہم کو مزید تیز کرنا ہو گا اور ایم ایم اے کے منشور کو عوام تک پہنچانا ہوگا تاکہ عوام میں شعور بیدار ہو کہ ملک کی تقدیر بیس کروڑ پاکستانی عوام کے ہاتھ میں ہے انتخابات میں سوچ سمجھ کر اپنے

ووٹ استعمال کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4