ن لیگ نے قومی وسائل لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا،بیلم حسنین

ن لیگ نے قومی وسائل لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا،بیلم حسنین

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سینئر ر

ہنما و سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی تخت لاہورپر راج کرے گی ۔ن لیگ نے سوائے قومی وسائل لوٹنے کے کچھ نہیں کیا اور عوام کو مہنگائی ،ٹیکس سمیت کئی تحفے دیئے ہیں ۔نواز شریف نے فیملی سمیت ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں ۔انہوں نے کہااللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو صحت یابی عطا فرمائے اور شریف خاندان کو ہدایت دے ۔لٹیرے کبھی بھی عوام کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کر سکے۔پیپلزپارٹی ملک و قوم کی خدمت کرے گی ۔اور پاکستان کو مسائل سے نجات دلائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4