ادارے مضبوط بنانے کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں،سعدیہ سہیل

ادارے مضبوط بنانے کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کہ آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کا وقت پر انعقاد ملک میں جمہوریت کے فروغ اور اسکے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے اشد ضروری ہے۔ غیر جانبدارانہ انتخابات سے اصل جمہوریت کی بجائے مصنوعی جمہوریت قائم ہوتی ہے جو کہ عوام کے مینڈیٹ کی ترجمانی کرنے سے قاصر ہوتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ انتقامی سیاست کر کے انتخابات کا التوا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف اس مزموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوری نظام چاہتے ہیں۔

سعدیہ

مزید : میٹروپولیٹن 4