پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

لاہور(پ ر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس میو ہسپتال میں منعقد ہوا جس کی قیادت صدر تنویر بھٹی، ضلعی صدر لاہورارشد بٹ،ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے صدر ریاض بسرا ، لاہور جنرل ہسپتال کے صدر رانا پرویز ، سینئر نائب صدر پنجاب چودھری وسیم ، ضلع صدر رانا تنویر سمیت دیگرعہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ہسپتالوں میں ملازمین کے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی، خاص طور پر لیڈی ولنگٹن ہسپتال اور پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں ہونے والی انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں اور ملازمین کو ڈیوٹی پر بحال نہ کیا گیا تو آئندہ ہفتہ لاہور کے تمام ہسپتالوں میں احتجاج کیا جائے گا اور سیکرٹریٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

اس موقع پر مزید کہا گیا کہ سروسز ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی صفائی کیحوالے سے ٹھیکیداری نظام کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اوراگر صفائی کا نظام ٹھیکہ پر دیا گیا تو بھرپور احتجاج اور مذمت کی جائے گی۔ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے سیکرٹری صحت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4