شہباز شریف کراچی کے باشعور عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،میاں ایوب

شہباز شریف کراچی کے باشعور عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہاکہ نااہل لیگ کے کرپٹ صدر میاں شہباز شریف پنجاب کے عوام کی طرح کراچی کی باشعور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے پنجاب کی عوام کے ساتھ ان دونوں بھائیوں نے جو ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے وہ سب لے علم ہے ان کی وجہ سے آج پنجاب کے لوگ سیوریج ملا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ شریف فیملی کے بچوں کے لیے پینے کا پانی باہر سے آتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح سے فیل ہو چکی ہے۔

ان کی وجہ سے پنجاب کی عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے شریفوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور انکے حواریوں نے پاکستان کی عوام کو بد ترین غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے آنے والے الیکشن میں ان سے نجات حاصل کرنا نہائت ضرورری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4