حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر فیکٹری ، بیکری اور واٹر فلٹریشن پلانٹ سیل

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر فیکٹری ، بیکری اور واٹر فلٹریشن پلانٹ سیل

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزنگ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کیمیکلز اورمصنوئی فلیورز سے تیار کی گئی جعلی چاکلیٹ اور جیلی پر سوئٹزر لینڈ کے نام کی غلط لیبلنگ کرنے پر فیکٹری سیل کر دی۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ مزنگ کے علاقے میں ویجیلینس سیل نے ریکی کر کے فیکٹری کا سراغ لگایا ، 3,000کلو تیار چاکلیٹ، 1000 کلوتیار جیلی اور بھاری مقدار میں خام مال،مصنوئی فلیورز،کیمیکلز تلف برآمد کر کے تلف کر دیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ عوام کو جعلی اشیاء خوردونوش فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جی ٹی روڈ شاہدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے فریش بیکری کو صفائی کے ناقص انتظامات ، زائدلمعیاد اشیاء کی تاریخ تبدیل کر کے فروخت کرنے ، غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے ،حشرات کی بھرمار ، زنگ آلودہ اور گندے فریزر کی موجودگی،کھلے رنگوں،سکرین،مصنوئی فلیورز کا استعمال کرنے ،کیمیکل ڈرمزمیں پانی سٹور کرنے اورملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر بیکری کوسیل کر دیا مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے تاج پورہ میں موجود فوڈز واٹر فلٹریشن پلانٹ کو پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے ،آر او پلانٹ کی عدم موجودگی ، غلط لیبلنگ، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،صفائی کے ناقص انتظامات ، ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس کی عدم دستیابی پر پلانٹ کو سربمہرکر دیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے15فوڈ پوائنٹس کوسابقہ ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی، غیر معیاری اجزاہ استعمال کرنے ،زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی پر مجموعی طور پر1لاکھ5ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔ انتظامات میں مزید بہتری کے لیے 158فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1