بیڈن روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،2ٹرک سامان قبضہ میں لیا گیا

بیڈن روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،2ٹرک سامان قبضہ میں لیا گیا

لاہور (جنرل رپورٹر) لارڈ میٹر کرنل(ر)مبشر جاوید کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ سردار نصیر احمد کی زیر نگرانی ایم او (آر) احسان سرور زیدی ، ڈپٹی چیف آفیسر داتا گنج بخش زون، ڈپٹی چیف آفیسر گلبرگ زون اور ڈپٹی چیف آفیسر سمن آباد زون نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوکانوں کے آگے رکھے گئے الیکٹرک بورڈ ہٹادیے گئے ،2ٹرک سامان قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دیا گیا اور غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ ایک دیوار اورتھڑا مسمار کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1