کراچی کے عوام نے شہباز شریف کو مسترد کر دیا،ثمینہ خالد گھرکی

کراچی کے عوام نے شہباز شریف کو مسترد کر دیا،ثمینہ خالد گھرکی

لاہور ( سٹی رپورٹر)پیپلز پار ٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ین اے 132سے امیدوار قومی اسمبلی ثمینہ خا لد کھر گی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کراچی میں ناکام ترین دورہ رہا ، کراچی کے عوام نے شہباز شریف کو مسترد کر دیا ہے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے الیکشن مہم کے سلسلہ میں لیدڑ‘اپل‘ہڈیارہ اور خا نکے میں مختلف تقر یبا ت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر علا قہ کی معرو ف شخصیت ملک نور محمد نے اہل اپل کی طر ف سے ثمینہ خا لد گھر کی کیلئے انتخابا ت میں بھر پورحما یت کا اعلان کیا اور پور ے علا قہ سے انہیں ووٹ دینے کی یقین دہا نی کرائی گئی ۔ ثمینہ خا لد گھر کی نے اہل علا قہ کی حما یت کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ میر ی پور ی کو شش ہو گی کہ انتخابا ت میں کامیا بی حا صل کر نے کے بعد علا قہ کی تقد یر بد لی جائے صا ف پانی کی فراہمی ‘ بے روز گار نو جوانوں کیلئے نو کریا ں علا قہ کی فلاح و بہبو د میر ی تر جیح ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ سا بق حکمران فیملی نے عوام کی فلاح بہبو د کی بجائے اپنے ذاتی بینک اکاونٹس کی تر قی کو تر جیح دی اسی وجہ سے ملک میں بے روز گاری عام ہو ئی پیپلز پار ٹی عوام کی حقیقی پار ٹی ہے جو غر یبو ں کے دکھ در د کو اپنا د کھ سمجھتی ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ ملک کو لوٹنے اور برباد کرنے والے آج پھر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غیر جانبدارہوکر الیکشن بروقت کروائے۔انہوں نے کہا کہ نوا ز لیگ لاکھ جتن کر لے اب اس کی دال نہیں گلے گی پیپلز پار ٹی و فا ق کی علا مت ہے عمران خان اور نوازشریف اب قوم کو مزید بے و قو ف نہیں بنا سکتے

مزید : میٹروپولیٹن 1