پاکستان 2013کے مقابلے میں آج زیادہ محفوظ ہے،پرویز ملک

پاکستان 2013کے مقابلے میں آج زیادہ محفوظ ہے،پرویز ملک

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، آج پاکستان 2013 کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے، پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن پر کھڑا ہے، عوام کے پاس 3 جماعتیں ہیں کس نے کتنا کام کیا اس کا تجزیہ عوام کرے، پی ٹی آئی کی 5 سالہ حکومت نے کچھ نہیں کیا،پاکستان کے عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں، مسلم لیگ (ن) سے وفا عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے اور عملی اقدامات کے باعث مسلم لیگ (ن) کو عوام میں والہانہ پذیرائی مل رہی ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاپنے حلقے میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ باشعور عوام نے جھوٹ اور الزامات کی منفی سیاست کرنیوالوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ منفی احتجاج، انتشار اور دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو شکست فاش ہو گی، انتشار اور منفی سیاست کرنیوالوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی بدولت عوام نے اسے ہر الیکشن میں سرخرو کیا ہے۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1