الیکشن کمیشن نوازشریف کے نام والی پارٹی کالعدم قرار دے،خرم گنڈا پور
لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے کہا ہے کہ جو شخص نواز لیگ کا ممبر نہیں بن سکتا اس کے نام پر جماعت کیسے چل سکتی ہے؟الیکشن کمیشن نااہل نواز شریف کے نام پر رجسٹرڈ نواز لیگ کو کالعدم قرار دے، گزشتہ روز انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رٹ پٹیشن دائرکی ہے کہ نوازلیگ کی نواز شریف کے نام پر رجسٹریشن غیر قانونی اور یہ سپریم کورٹ کے پانامہ فیصلے کی صریحاً خلاف ورزی ہے، فیصلہ آنے کے بعد پارٹی صدر بننے کیلئے پارلیمنٹ میں جو ترمیم کی گئی تھی اسے بھی سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے کر نواز شریف کو صدارت سے ہٹا دیا اور ان کی نااہلی کو برقرار رکھا، جب تک یہ فیصلہ موجود ہے وہ نہ تو الیکشن لڑ سکتے ہیں اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم پر سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور دیگر عہدیدارنواز لیگ کے نام کو استعمال کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کررہے ہیں
خرم گنڈا پور