سنی تحریک اقتدار نہیں عوام کے حقوق کیلئے کوشاں ہے،ثروت اعجاز قادری

سنی تحریک اقتدار نہیں عوام کے حقوق کیلئے کوشاں ہے،ثروت اعجاز قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہماری منزل اقتدار نہیں عوام کوحقوق دلانا اورغربت کا خاتمہ کرنا ہے ،سازشیں کرنیوالوں کوتنظیمی کام علم وشعور سے ناکام بنائینگے ،اہلسنت کی پیٹھ پر چھورا گھوپنے والوں سے عوام وکارکنان ہوشیار رہیں ،سوشل میڈیا پر سازشی مہم چلائی جارہی ہے منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،کارکنان اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں سازش کرنیوالوں کو ہر دور میں ناکامی ہوئی ہے انشاء آئندہ بھی ناکام ہونگے ،ہماری منزل ذاتیات یا انا نہیں بلکہ عوام کو حقوق دلانا ہے ،71سالوں سے عوام سے ووٹ مانگنے والوں نے عوام کا ہی استحصال کیا ہے ، ،ہم کسی کی ذات کو نہیں عوام کے ساتھ ناانصافی کرنیوالوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ،عوام جس کو ووٹ دینگے وہ ایوانوں میں پہنچیں گے ،تبدیلی عوام کے ووٹ سے چاہتے ہیں ،اقتدار ہماری منزل نہیں ہے ایوانوں میں ہوں یا نہ ہوں عوام کے مسائل کے حل اور حقوق دلانے کیلئے سول اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہینگے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گذر رہا ہے
ثروت