سابق حکومت نے این اے 133کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا،اعجاز چودھری
لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 133اعجا زاحمد چوہدری اور حلقہ این اے 135کے نامزد امیدوار حاجی کرامت کھو کھر کے ہمراہ پیڑ پنڈ آمد ، حاجی ارشاد مٹھا نے اپنی برادری کے ہمراہ اعجا زاحمد چوہدری کا الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ، اعجاز احمد چوہدری اور حاجی کرامت نے پی ٹی آئی کی حمایت کرنے پر مٹھا برادرن کا شکریہ ادا کیا ، تحریک انصاف الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی ، اور پاکستان کے با شعور عوام ن لیگ کو اپنے ووٹوں کی طاقت سے شکست فاش دیں گے ، اعجاز احمد چوہدری نے اپنے انتخابی حلقہ میں مختلف مقامات پرعوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 133کو ن لیگ نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا ، حلقہ بھر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، پیرس بنانے کے دعوے داروں نے لاہور کو وینس میں بدل کر رکھ دیا ہے ، گلیوں محلوں میں گھنٹوں تک پانی کھڑا ہے ، ن لیگ کے نمائندوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ترقیاتی کاموں کے نام پر پیسہ اپنی جیبوں میں ڈالا ہے ،حلقہ میں ن لیگ نے ایک دھیلے کا کام بھی نہیں کروایا
اعجاز چودھری