مسلم لیگ(ن) نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا،مجتبیٰ شجاع

مسلم لیگ(ن) نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا،مجتبیٰ شجاع

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنماء حلقہ پی پی 147سے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے الیکشن مہم کے سلسلہ میں چیئرمین یونین کونسل47نوید بشیرکے ڈیرہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو شدیدبحرانوں اوراندھیروں سے نکال کرروشنی ،ترقی، خوشحالی اور مستحکم پاکستان کی جانب گامزن کر دیا ہے۔میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھا دیا۔شدید رکاوٹوں اورمخالفت کے باوجود اورنج لائن منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے ،جس کی تکمیل سے اڑھائی لاکھ افراد کو روزانہ کی بنیاد پر جدید سفری سہولت میسر آئے گی۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے الیکشن 2018 ء میں ووٹ کی عزت بحال ہوگی۔

مخالفین جانتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔میاں شہبازشریف نے عوام کو اورنج ٹرین اورمیٹرو بس کا تحفہ دیا۔

مجتبیٰ شجاع

Back to

مزید : میٹروپولیٹن 1